جامعہ کراچی: بی ایس فزیوتھراپی کے نتائج کا اعلان

منگل 8 ستمبر 2015 16:45

طکراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ایس فزیوتھراپی کے تیسرے اور چوتھے سال کے امتحانات برائے 2015 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق فزیوتھراپی کے تیسرے سال کیلئے ہونے والے امتحانات میں 99 طلبہ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ان میں سے 90 طلبہ کامیاب اور نو ناکام رہے۔ اس طرح کامیاب طلبہ کا تناسب نوے اعشاریہ اکیانوے فیصد رہا۔علاوہ ازیں بی ایس فزیوتھراپی کے چوتھے سال کے لئے ہونے والے امتحانات میں 84 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے83 طلبہ کامیاب رہے جبکہ ایک طالب علم ناکام رہا۔ چوتھے سال میں کامیاب طلبہ کا تناسب اٹھانوے اعشاریہ اکیاسی فیصد رہا۔