پی این سی اے ، وزارتِ اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع کے موقع پر منعقدہ ثقافتی شو میں فنکاروں کی جانب سے شہدا ء اور فوجی جوانوں کے جذبوں کو خراجِ تحسین
منگل 8 ستمبر 2015 17:59
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، وزارتِ اطلاعات ، نشریات اور قومی ورثہ کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع کے موقع پر منعقدہ ثقافتی شو میں فنکاروں نے 1965 ء کے شہدا ء اور فوجی جوانوں کے جذبوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ملک کے بوڑھے ، بچے اور جوا ن جذبہ جہاد سے سر شار دفاع پاکستان کی یاد تازہ کرتے نظر آئے جبکہ اسی سلسلے میں پی این سی اے آڈیٹوریم میں فنکاروں نے جنگی ترانے اور گیت گا کر موجود نوجوانوں کے خون کا ایسا گرمایا کہ 1965ء میں ریڈیو پاکستان سے نشر کی جانے والے ان گیتوں کی یاد تازہ ہو گئی۔
اِس محفل کا آغاز رافع بانو نے ”روشن تیری آنکھوں میں وفا کے جو دیئے ہیں“ سے کیا۔ طلال ہمایوں نے اِس چمن میں سحر اور دل دے دیکھا پاکستان پیش کئے۔(جاری ہے)
معروف فنکار شاہد علی نے اپنی جان نظر کروں اور ساتھیومجاہدو سے ہال میں موجود جوانوں کو نعرہ تکبیر لگانے پر مجبور کیا۔ معروف فنکار افضال لطیفی اور اسلم مغل نے لا ہور کے محاذ کے جانثاروں کے لیے خصوصی خاکہ پیش کیا۔
معرو ف گلوکارہ محمودہ قمر نے اے راہِ حق کے شہیدو اور رنگ لائے گا شہیدوں کا لہوپیش کئے۔ ایک اور خاکہ پرچم کشائی میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ نیشنل پرفارمنگ آرٹس گروپ کے فنکاروں نے” خیال رکھنا“ اور ”جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار“ پر خصوصی ٹیبلو پیش کئے۔ گلوکار محمد علی نے اے وطن کے سجیلے جوانو اور یہ وطن تمارا ہے پیش کئے۔ رافعہ بانو نے اے پْتر ہٹاں تے نئیں وِکدے ، میرے ڈھول سپاہیااور وطن کی مٹی گواہ رہنا سے نوجوانوں کا خون گرمایا۔ پورے پروگرام میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور وطن پر مر مٹنے کے نعرے لگتے رہے۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.