خانیوال کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کو مزید فعال اور موثر بنانے کیلئے تمام اداروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا جائیگا

اے ڈی سی اشفاق احمد چوہدری کا اجلاس سے خطاب

منگل 8 ستمبر 2015 19:12

خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) اے ڈی سی اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کو مزید فعال اور موثر بنانے کیلئے تمام اداروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا جائیگا اس سلسلہ میں محکمہ ایجوکیشن کے افسران اور آئی بی ‘سپیشل برانچ اور پولیس سکیورٹی کے افسران پر مشتمل کمیٹی تمام تعلیمی اداروں کا معائنہ کرے گی تاکہ کسی بھی ادارے میں سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی باقی نہ رہ جائے ۔

یہ بات انہو ں نے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ‘جانچ پڑتال کے حوالے سے منعقدہ اجلا س سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدار ت میں ہوا جس میں ای ڈی او ایجوکیشن اعزاز احمد ‘ڈی اوز سکینڈری و ایلمنٹری سلیم بھٹی ‘محمد جمیل خالد ‘ڈی او سپیشل برانچ معمور احمد ‘ڈی او ہائی وے انجم نذیر خان ‘سکیورٹی آفیسر چوہدری ظفراﷲ سمیت تعلیمی اداروں کے سربراہان اور دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی نے تعلیمی اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ ان اداروں میں سکیورٹی کے انتظامات کو سو فیصد یقینی بنائیں اور دستیاب وسائل کے تحت سکیورٹی گارڈز ‘واک تھرو گیٹ اور چار دیواریوں کو حکومتی ہدایات کے مطابق سکیور کریں ۔اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔شرکاء اجلاس نے متعدد تجاویز پیش کیں جن کی روشنی میں موثر لائحہ عمل تیا کیا گیا