پاک بحریہ پاکستان کی بحری حدود کی حفاظت انتہائی ذمہ داری اور پیشہ وارانہ مہارت سے کر رہی ہے، نیوی نے ہر مشکل وقت میں دیگر افواج کے ساتھ مل کر ہمت اور شجاعت کے کارنامے رقم کیے ،وزیراعظم نواز شریف کا یوم بحریہ پر پیغام
منگل 8 ستمبر 2015 19:12
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ پاکستان کی بحری حدود کی حفاظت انتہائی ذمہ داری، لگن اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ کر رہی ہے، ہماری بحریہ نے ملکی دفاع میں درخشاں روایات قائم کیں ، بحریہ نے ہر مشکل وقت میں دیگر افواج کے ساتھ مل کر ہمت اور شجاعت کے کارنامے رقم کیے ہیں۔
(جاری ہے)
منگل کو یوم بحریہ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ بحریہ مسلسل ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور جدید تقاضوں کے مطابق اپنے جہازوں، آبدوزوں اور ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی تربیت اور تکنیکی مہارت میں بھی خطے کی ایک مثالی فورس ہے۔نواز شریف نے کہا کہ میں پاکستان نیوی کے افسروں اور جوانوں کو اس موقع پر مبارکباد دیتا ہوں اور یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ اپنے اعلیٰ معیار کو قائم رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.