جامعہ کراچی: بی ایڈ اور ایم ایڈ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

منگل 8 ستمبر 2015 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ایڈ اور ایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق طلبہ اپنے امتحانی فارم 6500/= روپے فیس برائے (بی ایڈ مارننگ وایوننگ) جبکہ 8000/= روپے فیس برائے( ایم ایڈ م مارننگ وایوننگ)کے ساتھ 15 ستمبر 2015 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2009 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہونگے۔