حکومت اور ہڑتالی ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ناکام، وزارت خزانہ کاہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی سے انکار
ڈاکٹروں نے مطالبات کی منظور ی تک دھرنا جاری رکھنے اور وفاقی وزیر خزانہ کے علاوہ کسی حکومتی شخصیت سے مذاکرات نہ کر نے کا اعلان، نادرا چوک پر ڈاکٹروں کے دھر نے اور اوپی ڈی کے مکمل با ئیکاٹ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا
بدھ 9 ستمبر 2015 18:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں کے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام ہو گیا، وزارت خزانہ نے ہیلتھ رسک الاؤنس بحال کرنے سے معذرت کرلی، ڈاکٹروں نے مطالبات کی منظور ی تک دھرنا جاری رکھنے اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ کسی حکومتی شخصیت سے مذاکرات نہ کر نے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو بھی ڈاکٹر ز اور نرسز کی جانب سے ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کیلئے احتجاج جاری رہا ،ڈاکٹرز نے وفاقی دارالحکومت میں نادرا چوک پر دھر نا دیا اور اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں کی اوپی ڈی کا مکمل با ئیکاٹ کیا۔ احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات کیلئے حکومت کی طرف سے وزارت خزانہ اور وزارت کیڈ کی مشترکہ کمیٹی بنائی گئی تھی ، حکومتی کمیٹی میں وزیر مملکت برائے کیڈ عثمان ابراہیم ،سیکرٹر ی کیڈ خالد حنیف اور ایڈیشنل فنانس سیکر ٹری یوسف نسیم کھوکھرشامل تھے،ڈاکٹر وں کی جانب سے ڈاکٹر سجاد کی سر براہی میں 5رکنی وفد نے ملاقات کی اور اپنے مطالبات سے اگاہ کیا،کمیٹی نے ڈاکٹروں کے وفد کو ہیلتھ رسک الاؤنس بحال کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.