حکومت ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کے تمام زیر التواء ری فنڈز فوری طورپر اداکرے ،قائمہ کمیٹی ٹیکسٹائل انڈسٹری
ایف بی آر گزشتہ تین سال سے زیرالتواء سیلز ٹیکس اور کسٹمز ریفنڈز فوری طورپر اداکرے،کمیٹی کی ہدایت
بدھ 9 ستمبر 2015 19:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری نے حکومت پرزوردیا ہے کہ وہ ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کے تمام زیر التواء ری فنڈز فوری طورپر اداکرے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ گزشتہ تین سال سے زیرالتواء سیلز ٹیکس اور کسٹمز ریفنڈز فوری طورپر اداکئے جائیں ۔کمیٹی کااجلاس بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹرمحسن عزیز کی صدارت میں ہوا اجلاس میں کمیٹی نے متعلقہ وزیر کی غیرحاضری پر تشویش کااظہار کیا جبکہ ٹیکسٹائل برآمدکنندگان سے کہاکہ وہ ایک تنظیم بنائیں جو ان کے معاملات پر حکومت سے بات کرے ۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے چیئرمین زبیرموتی والا نے کمیٹی کو بتایا کہ سنگین بحران کے باعث لاگت بہت بڑھ چکی ہے خام مال کی قیمتوں میں اضافے ،یوٹیلٹی اخراجات اور دیگر وجوہات کے باعث پاکستانی برآمدکنندگان عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہے انہوں نے کہاکہ مقابلے کیلئے انڈسٹری کو خصوصی مراعات کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
کمیٹی نے کہاکہ کپاس کی فصل تیار ہونیوالی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر ٹیکسٹائل کے برآمدکنندگان کے مسائل دور کرے ورنہ پاکستان کاکسان سنگین مسائل کاشکاہوسکتا ہے۔
کمیٹی نے پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی اس درخواست کی مکمل حمایت کی کہ اس شعبے کیلئے زیرو ریٹ نظام بحال کیاجائے حکومت پرچون کی سطح پر یہ ٹیکس وصول کرے ۔کمیٹی نے گیس کی قیمت میں کمی پربھی زوردیا اور کہاکہ بھارت اوربنگلہ دیش کی طرح پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ تمام زیرالتواء ٹیکس ریفنڈ اورکسٹم ڈرابیکس ایک ماہ میں ادا کئے جائیں۔ کمیٹی نے ملک میں توانائی کے بحران کے باعث کوئلے کی درآمد پر آئل ڈیوٹی فوری طورپر ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں سینیٹرزاہدہ خان، سینیٹرعثمان سیف اﷲ ،سینیٹرثمینہ عابد، سینیٹرہری رام ، ایس ایم تنویر ،چیئرمین اے پی ڈی ایم اورچیئرمین پی ٹی ای اے سہیل پاشا نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.