لاہور کے بعد اسلام آباد کی باری آگئی، متعدد ہوٹل سیل
محمد علی بدھ 9 ستمبر 2015 22:54
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9ستمبر 2015 ء) لاہور کے بعد اب اسلام آباد میں بھی ناقص کھانا بیچنے والوں کاروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مضر صحت کھانا فروخت کرکے عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے والے ہوٹلوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بلیو ایریا، ایف ایٹ ، سپر مارکیٹ اور شالیمار میں مختلف ریسٹورنٹس اور فوڈ چینز پر چھاپے مارے گئے۔
مضر صحت کھانوں کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایف ایٹ میں دو ہوٹلوں کو سیل جبکہ دو کو جرمانہ کیا گیا اور معروف حبیبی ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مہم کے دوران بلیو ایئریا میں واقع معروف سیور فوڈز اور ایف سکس میں واقع مشہور ریسٹورنٹ چائے خانہ کو بھی صفائی کے ناقص انتظامات اورمضر صحت کھانے کی فروخت پرسیل کر دیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.