بھارتی فنکار بھی پاکستانی گلوکاروں کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے
پاکستان کی تاریخ سنہری لوگوں سے بھری پڑی ہے، جنہوں نے میوزک کی مختلف اصناف میں ایسا نام اورمقام بنایا ہے جس کو پانا آسان بات نہیں،ہیری آنند
جمعرات 10 ستمبر 2015 13:43
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) بھارتی فنکار بھی پاکستانی گلوکاروں کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے بھارت کے گلوکارومیوزک ارینجر ہیری آنند نے کہا ہے کہ پاکستانی گلوکاروں کی آواز اورانداز اس قدر نرالہ ہے کہ سنتے ہی سکون ملنے لگتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت کے مشہورو معروف گلوکار ہیری آنند نے کہا کہ غزل، قوالی، پاپ اورکلاسیکی موسیقی میں پاکستانی گائیکوں نے جس طرح سے اپنا مقام بنایا ہے، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔
موسیقی روح کی غزا ہے اورفن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ یہ بات اس وقت سچ ہوجاتی ہے جب کوئی سچے سروں میں ڈوب کرگاتا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کی تاریخ سنہری لوگوں سے بھری پڑی ہے، جنہوں نے میوزک کی مختلف اصناف میں ایسا نام اورمقام بنایا ہے جس کو پانا آسان بات نہیں ہے۔(جاری ہے)
اس کے لیے صرف اورصرف ریاضت اورنیک نیتی کے ساتھ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ پیسہ خرچ کرکے اچھے وڈیوتوبن جاتے ہیں لیکن سْر کوپیسوں سے نہیں خریدا جاسکتا۔
ہیری آنند کا مزید کہنا تھا کہاس وقت دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان گلوکاراپنے آڈیواوروڈیو البم ریلیز کررہے ہیں لیکن ان کے گیتوں کووہ رسپانس اورمقام نہیں مل پاتا جوپاکستان میں شہنشاہ غزل مہدی حسن، استاد سلامت علی خاں، استاد نصرت فتح علی خاں، ملکہ ترنم نورجہاں، ریشماں جی کوملا تھا۔ اس کی بڑی وجہ ان عظیم گائیکوں کا میوزک سے عشق تھا۔ انھوں نے اپنی محنت سے اس بات کوحقیقت کا رنگ دیا کہ اگرانسان محنت اورایمانداری سے کوئی بھی کام کرتا ہے توپھر قدرت بھی اس کام کوانمول بنانے میں ساتھ کھڑی ہوجاتی
ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.