پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سٹاف کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 11 ستمبر 2015 14:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سبجیکٹ سپیشلسٹس اور ماسٹر ٹرینر کی تین روزہ ورکشاپ لاہو رمیں ختم ہوگئی۔

(جاری ہے)

جاپان ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون (جائیکا) کے اشتراک سے منعقدہ ورکشاپ میں شرکاء کو مختلف جدید تعلیمی تصورات کے بارے میں آگاہی د ی گئی ۔ ورکشاپ میں اکیڈیمک ڈویلپمنٹ یونٹ اور سبجیکٹ بیسڈ سپورٹ پروگرامز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اختتامی تقریب جائیکا کے لاہور دفتر میں منعقد ہوئی جس میں شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے ۔