پاکستان کے نائن الیون کو 3برس بیت گئے، انصاف نہ ملا
جمعہ 11 ستمبر 2015 16:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) سانحہ بلدیہ فیکٹری کو 3برس بیت گئے ہیں، دہشت گردی میں زندہ جل جانے والے 259افراد کے ورثا کو انصاف ابھی تک نہیں مل سکا ہے، حکام کی عدم دلچسپی کے باعث کیس سرد خانے کی نذر ہوا،ملزمان کو ضمانت مل گئی اور سرکاری وکیل نے استعفیٰ دیدیا ۔11 ستمبر 2012 کو پاکستان کی تاریخ کا المناک ترین سانحہ ہوا۔ بھتہ نہ ملنے پر بلدیہ ٹاؤن میں واقع گارمنٹس فیکٹری کو آگ لگا دی گئی تھی جس کے باعث 259 فیکٹری مزدور زندہ جل گئے۔
عوامی دباؤ پرمقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 شامل کی گئی لیکن فیکٹری مالکان نے ضمانت حاصل کرلی۔جسٹس ریٹائرڈزاہد قربان علوی پر مشتمل عدالتی ٹریبونل نے واقعہ کو حادثہ قراردے دیاتھا لیکن بعد میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزم رضوان قریشی کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ریکارڈ کرائے گئے بیان نے ہلچل مچا دی۔(جاری ہے)
ملزم نے انکشاف کیا کہ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگی نہیں بلکہ لگوائی گئی تھی۔
ملزم کے بیان پر ایک اور جے آئی ٹی تشکیل پائی۔ فروری 2015 میں سندھ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کو ایک سال میں مقدمہ نمٹانے کا حکم دیا لیکن مقدمے کی کارروائی آگے کیسے بڑھتی، دباؤ کے زیر اثر آ کر پبلک پراسیکیوٹر شازیہ ہنجرہ نے 7 ماہ قبل استعفی دے دیاتھا۔اب صورتحال یہ ہے کہ متعدد نوٹسز کے باوجود حکومت نیا پراسیکیوٹرتعینات کرنے کو تیارنہیں ہے جبکہ پہلے حکومتی اداروں کی جانب سے ہی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ حادثہ نہیں دہشت گردی ہے۔ 3 سال گزر گئے مگر بیگناہ فیکٹری مزدوروں کے لواحقین آج بھی انصاف کے متلاشی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.