اسلام آباد میں سیکورٹی فورسز و حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ جدید اسلحے سمیت بڑی تعداد میں منشیات برآمد کر کے 6 دہشتگردوں کو گرفتار اور سرچ آپریشن کے دوران 64 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد میں تھانہ ترنول کی حدود میں پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کی ایک خفیہ اطلاع پر ایک گھر میں چھاپہ مارا جس میں گھر سے شراب بنانے والی فیکٹری سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔
کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے گھر سے دو ایس ایم جیز ، رائفلیں ، کلاشنکوف ، 19 تیس بور کے پستول ، 6 ڈیٹو نیٹرز سمیت 45 ہتھیار برآمد کر لئے جبکہ اس کے علاوہ 1500 میٹر تاریں اور بارود سے بھرا ڈرم بھی برآمد کر لیا گیا جس میں 190 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا ۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے گھر سے شراب بنانے والی فیکٹری بھی پکڑ لی جبکہ 200 سے زائد شراب کی بوتلیں اور چرس بھی برآمد کر لی ہے۔
کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے 6 افراد کو مبینہ دہشت گردی اور سرچ آپریشن میں 64 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق گرفتار 6 دہشتگردوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے جن میں سوات اور پشاور شامل ہیں ۔ دہشت گرد وفاقی دارالحکومت میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جس کو بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا ہے جبکہ تفتیش کے دوران مزید اہم انکشاف کی بھی توقع ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.