13ستمبر1965ء کے دن قومی اخبارات میں شائع شدہ خبریں
ہفتہ 12 ستمبر 2015 15:35
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) 13ستمبر1965ء کے دن قومی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق پاکستانی فوجیں کھیم کرن کے شہر پر قبضہ کرنے کے بعد مزید آگے بڑھ گئیں، سیالکوٹ کے محاذ پر بھارتی فوج کا ایک اور حملہ، دشمن کے مزید دو طیارے،36ٹینک ، بہت سی فوجی گاڑیاں اورفوجی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔چھمب ، اکھنور اورکھیم کرن سیکٹر میں کئی اہم بھارتی چوکیوں پر پاک فوج کے شیردل جوانوں نے قبضہ کرلیا۔
انقرہ میں بھارتی سفارتخانے کی دیواریں سرخ کردی گئیں۔13ستمبر1965ء کوقومی اخبارات میں شائع شدہ خبروں کے مطابق ہماری بہادر مسلح فوجوں نے بھارت کے بزدل حملہ آوروں کو ہرمحاذ پر شکست فاش دینے کے بعد فیروز پور کے علاقہ کھیم کرن پر قبضہ کرلیااور ہماری فوجیں دشمن کے علاقوں میں برابر آگے بڑھ رہی ہیں، شیردل جوانوں نے کئی محاذوں پر دشمن فوج کی پیشقدمی نہ صرف روک دی ہے بلکہ اسے پاک سرزمین سے باہر دھکیل کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔(جاری ہے)
اس دن شائع شدہ خبروں کے مطابق پاک فوج کے شیردل جوانوں کی کامیابیوں اور پیشقدمی کی خبرسنتے ہی بھارتی صوبہ گجرات میں بھگڈر مچ گئی اور شہری چھوٹے دیہاتوں اورقصبوں کی طرف ہجرت کرنے لگ گئے۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بھارتی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں طلباء نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے بھارتی سفارتخانے کی دیواریں سرخ کردیں اور مطالبہ کیا کہ ہمارے جیٹ طیارے فوراً کشمیربھیجے جائیں۔اس دن شائع ہونے والے اداریوں میں جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے کارناموں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور پاک فوج کے شیردل جوانوں کی بہادری اورجرأت کی تعریف کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.