بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودھا نے ایف اے / ایف ایس سی سالانہ سپلیمنٹری امتحان کا شیڈول جاری کر دیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 16:59

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے ایف اے / ایف ایس سی کے سالانہ سپلیمنٹری امتحان کا شیڈول جاری کر دیاہے ۔ جس کے مطابق سپلیمنٹری امتحان 23 اکتوبر سے شروع ہو گا ۔ بغیر لیٹ فیس آن لائن داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی جمع کروانے کی آخری تاریخ 21ستمبر ہے دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم کی 29 تاریخ مقرر کی جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ دو اکتوبر مقر ر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت گیارہویں کیلئے فیس 1195 ریگولر اور 1245 روپے پرائیویٹ طلبا وطالبات کیلئے ۔جماعت بارہویں کے طلبا وطالبات کیلئے 1195 ریگولر اور 1245 روپے پرائیویٹ طالبعلم کیلئے مقرر کی گئی ہے ۔ اسی طرح کمپوزٹ امیدواروں کیلئے فیس 1845 روپے ریگولر اور 1945 روپے پرائیویٹ کیلئے مقرر کی گئی ہے ۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق سالانہ امتحان 2015میں داخلہ فارم نہ بھجوانے والے پرائیویٹ امیدواران سپلیمنٹری امتحان میں شامل ہونے کے اہل نہیں ہوں گے ۔