ملتان دھماکہ ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔
سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 10:43
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015ء) : گذشتہ روز ملتان بم دھماکے میں جاں بحق ہونےوالوں کی لاشوں کی شناخت ہوگئی ، جبکہ دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق دھماکے میں 6 سے 7 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔وہاڑی چوک پر گذشتہ شام بم دھماکاہوا جس میں چار سال کےبچے اور 2 خواتین سمیت11افراد جاں بحق ہو گئے۔نشتر اسپتال میں زیر علاج 58 زخمیوں میں سے 19 زخمی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔
(جاری ہے)
دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے،دھماکاخیز مواد میں آگ لگانے والا کیمیکل بھی شامل تھا۔دھماکے کے مقام پر 2 فٹ 3 انچ چوڑا اور 5 انچ گہرا گڑا پڑا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور بارودی مواد کو بیگ میں لے کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے۔حملہ آور کس مقام کو اپنا ہدف بنانا چاہتے تھے اس حوالے سے تحقیقات ابھی کی جارہی ہیں۔جبکہ جائے وقوع سے ملنے والی دو مشکوک لاشوں کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادئیے گئےہیں ۔ تاہم واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.