جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا مختلف گریجوایشن و پوسٹ گریجوایشن پروگرامز میں رجسٹریشن کے شیڈول کااعلان

پیر 14 ستمبر 2015 16:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے مختلف گریجوایشن و پوسٹ گریجوایشن پروگرامز میں رجسٹریشن کے شیڈول کااعلان کردیاہے اور کہاہے کہ بی اے /بی ایس سی / بی کام اور ایم اے/ایم ایس سی فرسٹ اینول 2016ء کے پروگرامز کیلئے پرائیویٹ طلباء و طالبات سنگل فیس کے ساتھ رجسٹریشن 21 ستمبر سے 6 نومبرتک اور دوگنا فیس کے ساتھ9 سے 20نومبرتک جبکہ تین گنا فیس کیساتھ 23 نومبر سے 2 دسمبر تک کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایاکہ مقررہ فیس جمع کروانے سمیت دیگر امور کے بارے میں رہنمائی کیلئے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات سے رابطہ کیاجا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مزید معلومات کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.gcuf.edu.pkسے استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :