پاکستانی قوم جلد بھارتی فلموں کو بھی مسترد کردے گی‘ہدایتکارہ سنگیتا

منگل 15 ستمبر 2015 12:40

پاکستانی قوم جلد بھارتی فلموں کو بھی مسترد کردے گی‘ہدایتکارہ سنگیتا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) بھارتی فلموں نے ہمیں جو نقصان پہنچایا ہے،اس کے نتائج تو ہمارے سامنے ہیں لیکن جس طرح پاکستانی عوام نے بھارتی ٹی وی ڈراموں کو مسترد کردیا تھا اسی طرح پاکستانی قوم جلد بھارتی فلموں کو بھی مسترد کردیں گے۔پاکستانی فلم بینوں نے جس طرح پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کا خیر مقدم کیا ہے اس سے پاکستان میں فلمیں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور اب پاکستانی سنیماوٴں پر صرف پاکستانی فلمیں راج کریں گی۔

(جاری ہے)

یہ بات اداکارہ ہدایت کارہ سنگیتا نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا فلم انڈسٹری کی بحالی کا بہت اچھا آغاز ہوا جو تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے،آنے والے دنوں میں پاکستانی فلم بینوں کو بہت اچھی اور عمدہ کہانیوں پر مبنی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔ہمیں اب بھارتی فلموں کا کوئی خوف نہیں خوف تو پہلے بھی نہیں تھا لیکن پاکستان میں فلمیں نہ بننے کی وجہ سے پریشانی ضرور تھی، پاکستان میں فلموں پر سرمایہ کاری کرنے والے بہت خوش ہیں کیونکہ اب ان کی فلموں پر لگا ہوا سرمایہ نہ صرف واپس آرہا ہے بکلہ فلموں سے انھیں منافع بھی مل رہا ہے۔