پاکستان نے تیزی سے ترقی کی جانب گامزن خطوں مشرق وسطی،افریقہ،جنوب مشرقی ایشیا اور چین کو برآمدات میں اضافے کیلئے نئی سٹریٹجک پالیسی مرتب کر لی
کابینہ کمیٹی برائے پیداوار و ایکسپورٹ نے ’سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک‘نامی تین سالہ منصوبے کی منظوری دیدی
منگل 15 ستمبر 2015 13:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) پاکستان نے تیزی سے ترقی کی جانب گامزن خطوں مشرق وسطی،افریقہ،جنوب مشرقی ایشیا اور چین کو برآمدات میں اضافے کیلئے نئی سٹریٹجک پالیسی مرتب کر لی۔کابینہ کمیٹی برائے پیداوار و ایکسپورٹ نے ’سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک‘نامی تین سالہ(2015-18) منصوبے کی منظوری دیدی۔’خلیج ٹائمز‘کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے برآمدات بڑھانے کیلئے 35ارب ڈالر سالانہ کا ہدف مقرر کیا ہے جس کا مطلب ہے اگلے تین کے اندر ملکی برآمدات میں 10ارب ڈالر سالانہ کااضافہ ہو جائیگا۔
اخبار کے مطابق نتائج کے حصول کیلئے کم لاگت فنانس،سستی کارگو و فریٹ سروسز، بجلی و گیس کی مسلسل فراہمی اور حکومت اور تاجر تنظیموں کے مابین عظیم تر تعاون جیسی مراعات انتہائی ضروری ہیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اخبار کو بتایا کہ 2018تک برآمدات کا 35ارب ڈالر سالانہ کا ہدف حاصل کرنے کیلئے موجوہ ایکسپورٹیٹ آئٹمز کی پیداوار میں اضافے سمیت تمام اقدامات کئے جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صنعت اور معیشت کی صلاحیت کو مد نظر رکھتے ہوئے برآمدات میں اضافے کیلئے نئی سٹریٹیجی مرتب کی ہے۔ایس ٹی ایف پی نے برآمدات کیلئے متعلقہ مارکیٹوں کی نشاندہی کی ،اس کے تحت اعلی معیارکی باسمتی چاول کی برآمدات کیلئے مشرقی وسطی،سعودی عرب،متحدہ عرب امارت اور ایران پر توجہ دی جائیگی ‘ تازہ پھلوں،سبزیوں،آلو،پیاز اور حلال گوشت کی برآمد کیلئے یو اے ای اور مشروق وسطی کی منڈیوں پر توجہ مرکوز کرنے کا منصوبہ ہے۔ہارٹیکلچر مصنوعات کی برآمدات کیلئے جنوب مشرقی ایشیا کو ہدف مقرر کیا ہے۔سیمنٹ کی برآمد کیلئے بھارت،سری لنکا،افغانستان اور افریقہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس منصوبے کے تحت ہدف کے حصول کیلئے ایس ٹی ایف پی نے پاکستانی مصنوعات میں اضافے کی غرض سے ریسرچ کیلئے 20ارب روپے فراہم کر دیئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.