پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ' ہیل پریک 'سکریننگ کا کامیاب ٹیسٹ
منگل 15 ستمبر 2015 14:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستان انسٹیٹوٹ آف سائنسسز میں ہیل پریک کا ٹیسٹ کامیابی سے سرانجام دیا گیا ہے ۔ یہ ٹیسٹ زیڈ بی فاؤنڈیشن نے سرانجام دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں نوزائیدہ بچے کی سکریننگ کرنے کے لئے اپنے سفر کے لئے اہم قدم اٹھایا ہے ۔آئی ایچ ایس چلڈرن ہسپتال اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی رضا اور زیڈ بی فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر نے یہ ٹیسٹ سرانجام دیا ۔
ڈاکٹر علی رضا کا کہنا ہے کہ زیڈ بی فاؤنڈیشن پہلے ٹیسٹ کو ایک بنیاد کے طور پر لے گی اور نوزائیدہ بچوں کی سکریننگ پروگرام کو توسیع دے گی جبکہ بہ وقت اس کامیابی کو اس اہم ٹیسٹ کی اہمیت بارے ڈاکٹر اور والدین کو آگاہی فراہم کرے گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ ایسا ٹیسٹ ہے کہ جو ہر نوزائیدہ بچے کا پیدائشی حق ہے ۔ فاؤنڈیشن کے چیئرمین علی نقوی کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں کے اندر ہم اردن میں موجود ہماری پارٹنر میڈیکل لیبارٹریز سے بچے کی سکریننگ رزلٹ حاصل کریں گے ۔
اس کے بعد ہم ڈاکٹر اور والدین کو آگاہ کریں گے اور نتیجے کے مطابق خاندان کو سپورٹ کریں گے ۔ واضح رہے کہ ہیل پریک نوزائیدگی سکریننگ کا بچاؤ ایک حفاظتی عمل ہے جس میں نوزائیدہ بچوں کے ان کے ابتدائی ایام میں ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اور یہ دیکھا جاتا ہے کہ کوئی نقائص یا بیماری تو نہیں جو بعد میں نمودار ہو سکتی ہیں ۔زیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان سکریننگ ٹیسٹوں سے بے شمار زندگیاں بچیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.