پاکستان میں آٹو انڈسٹری میں بہتری کی بہت گنجائش ہے ،نئی آٹو پالیسی جلد جاری کردی جائے گی،وفاقی وزیرصنعت غلام مرتضیٰ خان جتوئی
#/h#
منگل 15 ستمبر 2015 14:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ آٹو انڈسٹری کسی بھی ملک کی صنعتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے، بہت سی دیگر صنعتیں اس کی گود میں پلتی ہیں، پاکستان میں آٹو انڈسٹری میں بہتری کی بہت گنجائش ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آٹو انڈسٹری میں بڑے بریک تھرو حاصل کرتے ہوئے پاکستان سے گاڑیوں اور پرزوں کی برآمدات کو ہدف بنائیں۔
کراچی میں پاک سوزوکی کے زیراہتمام ایک منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتوں کے حوالے سے گلوبلائزیشن کے نئے چیلنجز سے آگاہ ہے اور گاڑیوں کی صنعت میں نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے حوالے سے نہ صرف باخبر ہے بلکہ اس ضمن میں کوشاں بھی ہے، دور حاضر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نئی آٹو پالیسی بنا رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کے اقدامات کے تحت جہاں ہمیں تجارتی گرانی کا سامنا ہے وہیں اس عمل سے تجارت کے نئے افق بھی کھل رہے ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے وینڈرڈیولپمنٹ کے حوالے سے پاک سوزوکی کی جانب سے 40 ایکڑ اراضی مختص کرنے اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے سمیت دیگر کئی اقدامات کی تعریف بھی کی اور کہا کہ حکومت اس بات کی خواہاں ہے کہ ملکی آٹو انڈسٹری نہ صرف صارفین کی توقعات پر پورا اترے بلکہ گاڑیوں کی برآمدات کیلیے علاقائی حب کی حیثیت بھی اختیار کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.