پاکستان کا روشن مستقبل جمہوریت کیساتھ وابستہ ہے، پرامن انتقال اقتدار جمہوری استحکام ،آئین کی بالادستی کی عکاسی کرتا ہے،مرتضیٰ جاوید عباسی
منگل 15 ستمبر 2015 14:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل جمہوریت کیساتھ وابستہ ہے کیونکہ جمہوریت ہی کسی ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین کی بالادستی اور اچھی حکمرانی کی ضامن ہوتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آج منائے جانے والے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔
قائم مقام سپیکرنے کہا کہ جمہوریت عوام کے حقوق کی محافظ ہوتی ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے سیاسی ،سماجی اور معاشی ترجیحات کاخود تعین کرتے ہیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں عوام اپنی زندگی کے تمام شعبوں کے فیصلہ سازی کے عمل میں اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے فعال طریقے سے شریک ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک منتخب حکومت ہی عوام کے امنگوں کی ترجمانی اور خواہشات کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان کے جمہوری سفر کو اجاگر کرتے ہوئے قائم مقام سپیکر نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی عوام نے آمریت کا مقابلہ بڑی بہادری سے کیا او ران کی لازوال قربانیوں اور جدوجہدکے بعد2008میں جمہو ریت بحال ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2013میں پاکستان میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت میں پرامن انتقال اقتدار ممکن ہواجو پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کا عزم کر رکھا ہے اور ہم اس سلسلے میں ایک پر امن ، ترقی یافتہ اور انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.