گوجرانوالہ ‘ کمرشلائزیشن فیس جمع نہ کرانے پر متعدد سکول سیل ہونے کے بعد اساتذہ نے سڑک پر کلاسیں لگا لیں

بدھ 16 ستمبر 2015 14:36

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) گوجرانوالہ میں کمرشلائزیشن فیس جمع نہ کرانے پر متعدد سکول سیل ہونے کے بعد اساتذہ نے سڑک پر کلاسیں لگا لیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں کمرشل لائزیشن فیس جمع نہ کروانے پر ضلعی انتظامیہ نے شہر کے لگ بھگ 15 سکولوں کوسیل کر دیا جس پر پرائیویٹ سکولوں کے مالکوں نے شدید احتجاج کیا اوراساتذہ نے بطور احتجاج سکولوں کے باہر سڑکوں پر ہی کلاسیں لگا لیں جس کی وجہ سے بچے سخت گرمی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف پرائیویٹ سکولوں کے مالکوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر ریلی بھی نکا لی ضلعی انتظامیہ نے سکولوں پر 10 فیصد کمرشل ٹیکس لگایا سکولوں کی انتظامیہ نے فیس کو ادا کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہاکہ سکولوں پر ٹیکس لگانا ظلم ہے فیصلہ فوری طور پر واپس لیاجائے ۔ پرائیویٹ سکول مالکان کے مطابق یہ تعلیم دشمن ٹیکس ہے سکولوں کو اس ٹیکس سے استثنیٰ قراردیا جائے