سانحہ حرم شریف کے شہدا میں 8 سالہ پاکستانی عبداللہ بھی شامل ، گھر سے کیا خواہش لے کر نکلا تھا؟؟ شہید کے اہل خانہ نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 ستمبر 2015 14:50

سانحہ حرم شریف کے شہدا میں 8 سالہ پاکستانی عبداللہ بھی شامل ، گھر سے ..

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 ستمبر 2015 ء) : سانحہ حرم شریف کے پاکستانی شہدا میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا 8 سالہ عبد اللہ بھی شامل تھا. عبد اللہ تیسری جماعت کا طالبعلم تھا ، عبد اللہ کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ پر غم کے بادل چھا گئے . شہید عبد اللہ کی پھوپھو نے بتایا کہ شہید عبد اللہ اپنی والدہ تنزیلہ بی بی اور بڑے بھائی حسنین کے ہمراہ 3 ماہ قبل ہی وہاں مقیم اپنے والد کے پاس پہنچا جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا جبکہ بعد ازاں حج کی ادائیگی بھی کرنا تھی.

(جاری ہے)

عمرہ کی ادائیگی کے بعد عبد اللہ کے والد نے اپنی والدہ یعنی عبد اللہ کی دادی کو فون کر کے بتایا کہ عبد اللہ حج کی ادائیگی کے بعد بھی اللہ کے گھر کو دیکھنے کی خواہش دل میں لیے یہیں رہنا چاہتا ہے جبکہ اس کا اصرار ہے کہ حج کے بعد بڑے بھائی اور والدہ کو واپس بھیج دیا جائے جبکہ وہ یہیں والد کے ساتھ قیام کرے گا.

عبد اللہ کے خاندان کا کہنا ہے کہ عبد اللہ کی سعودی عرب میں مقیم رہنے کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے وہیں دفنانے کا فیصلہ کیا ہے. حرم شریف کرین حادثے میں 111 عازمین حج شہید ہوئے جن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 11 عازمین حج شامل ہیں.

متعلقہ عنوان :