عید الاضحی، ملک بھر میں 24 سے 27 ستمبر تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ۔وزارت پانی و بجلی

جمعہ 18 ستمبر 2015 11:12

عید الاضحی، ملک بھر میں 24 سے 27 ستمبر تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ۔وزارت پانی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) وزارت پانی و بجلی نے عید الاضحی پر ملک بھر میں 24 سے 27 ستمبر تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی وبجلی نے لیسکو اور دیگر تقسیم کارکمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، وزارت پانی وبجلی نے تقسیم کار کمپنیوں سے کہا ہے کہ جمعرات، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کے روز پورے ملک میں عید الاضحیٰ کے موقع پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ عید کے دنوں میں کوئی شکایت موصول نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :