پشاور : پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملہ، 18 افراد شہید، 13 دہشت گرد جہنم واصل
سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 ستمبر 2015 12:29
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 ستمبر 2015 ء) : آج صبح 5 سے 6 بجے کے مابین دہشت گردوں کی جانب سے پشاور میں موجود ائیر بیس کیمپ پر حملہ کیا گیا. آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملے کے نتیجے میں فوج کے ایک کیپٹن سمیت 16 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 13 حملہ آوروںکو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے حادثے سے متعلق تفصیلاً آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ علی الصبح پشاور میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
حملہ آور دو مقامات سے ایف سی کی وردیوں میں کیمپ میں داخل ہوئے اور چھوٹے چھوٹے گروہوں میں تقسیم ہوگئے۔ جن میں سے ایک گروہ نے کیمپ میں قائم مسجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے وقت داخل ہوکر 16 نہتے نمازیوں کو شہید کیا جبکہ حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹ لائن پر فوجی دستی کی قیادت کرتے ہوئے فوج کے کیپٹن اسفندیار بخاری شہید ہوگئے. کیپٹن اسفند یار جناح ونگ 48 انٹری کے ونگ کمانڈر تھے. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی فوری اور موثر جوابی کاررائی کے باعث دہشت گردوں کو مزید آگے بڑھنے سے روک کر آپریشن شروع کر دیا گیا جس میں اب تک 13 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کی تعدادقہ ہو گئی ہے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ پشاور سے تقریباً چھ کلو میٹر دور انقلاب نامی سڑک پر پاکستان فضائیہ کا یہ کیمپ واقع ہے اور 80 کی دہائی میں اسے باقاعدہ طور پر کیمپ کا نام دیا گیا تھا۔قبائلی علاقوں سے متصل اس علاقے میں ماضی میں بھی پولیس سٹیشن، پولیس چوکیوں اور گرڈ سٹیشن پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.