ویٹرنری یونیورسٹی میں شعبہ ما ہی پرو ری سے منسلک انڈسٹری کے ورکنگ گرو پ کا اجلا س

جمعہ 18 ستمبر 2015 22:49

لاہور ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے شعبہ فشر یرز اینڈ ایکوا کلچر میں راوی کیمپس پتوکی میں شعبہ ما ہی پرو ری سے منسلک انڈسٹری کے ورکنگ گرو پ کاا جلاس ہوا ۔ جس کی صدا ر ت وا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ڈ ین فکلٹی آ ف فشر یز اینڈ وا ئلڈ لا ئف پرو فیسر ڈاکٹر محمد اشر ف،ڈائر یکٹر ایکسٹینشن پنجا ب فشریز،چیر مین ڈیپا ر ٹمنٹ آ ف فشر یز اینڈ ایکوا کلچر ڈا کٹر نو رخا ن، ڈاکٹر شر یف مغل، فش فار مرز، فش فیڈ مل ما لکا ن ،پچا س پو سٹ گر یجو یٹ طلبہ کے علا وہ فکلٹی ممبرا ن اور پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

ڈاکٹر نو ر خا ن نے ما ہی پر وری سیکٹر میں کا م کر نے وا لے ورکنگ گر وپ کے اغرا ض و مقا صد بیا ن کیئے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے ور کشا پ کے آر گنا ئزر کی کا وشو ں کو سرا ہا نیز شعبہ ما ہی پرو ری سے منسلک ورکنگ گرو پ اور فکلٹی ممبرا ن کو نصیحت کی کہ فشر ی سیکٹر کے فرو غ کے لیئے اچھی اقسام کی مچھلیو ں کی افزا ئش نسل کو بڑ ھا نے اور ان کی مختلف بیما ر یو ں کی تشخیص و روک تھا م سے متعلقہ در پیش مسا ئل کے حل کیلئے ویٹرنری یونیورسٹی میں جدید تحقیقی منصو بے مر تب کیئے جا ئیں۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد اشر ف نے پنجا ب اور سند ھ کے دور دراز علا قو ں سے آنے والے ورکشاپ کے شر کا کا شکر یہ ادا کیا۔