ہزارہ یونیورسٹی کا پرووسٹ آفس ریگولر داخلوں کے سلسلہ میں کل کھلا رہے گا

ہفتہ 19 ستمبر 2015 13:45

مانسہرہ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا پرووسٹ آفس ریگولر داخلوں کے سلسلہ میں کل اتوار کو کھلا رہے گا تاکہ یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات میں داخلہ کے خواہش مند طلباء و طالبات کو ایڈمیشن فارم جمع کرانے میں آسانی ہو۔

(جاری ہے)

داخلہ مختلف تعلیمی شعبہ جات کے چار سالہ، دو سالہ پروگرامز اور ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے شروع ہیں جن کی آخری تاریخ 22 ستمبر ہے۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے یونیورسٹی پرووسٹ آفس کے فون نمبر 0997-414153 / 414145 / 414143 یا موبائل نمبر0334-3008081 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.hu.edu.pk پر بھی داخلوں سے متعلق تمام تفصیلات اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔