پشاور ، پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ ، گرد و نواح کے سکولوں و کالجز دس روز کے لئے بند

ہفتہ 19 ستمبر 2015 13:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردی کے بعد گرد و نواح کے سکولوں و کالجز دس روز کے لئے بند کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث سکول و کالجز دس روز کے لئے بند کئے گئے ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے عید کے بعد 28ستمبر کو دوبارہ کھلیں گے۔