ایل ڈی اے بوائز ہائی سکول کے باہر تعینات پولیس نے سکول میں زیر تعلیم طلباء کے والدین کو سکول میں داخل ہونے سے روک دیا ہے

ہفتہ 19 ستمبر 2015 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) ایل ڈی اے بوائز ہائی سکول کے باہر تعینات پولیس نے سکول میں زیر تعلیم طلباء کے والدین کو سکول میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ والدین کو سکول انتظامیہ نے میٹنگ کیلئے بلا رکھا تھا۔

(جاری ہے)

سکول انتظامیہ نے اساتذہ اور والدین کی بیٹنگ منسوخ کرتے ہوئے پولیس کو والدین کے سکول میں داخل ہونے سے روکنے کا حکم دیا جس پر پولیس والدین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر والدین نے پولیس اور سکو ل انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے والدین کا موقف تھا کہ وہ مہینوں میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے۔ زیادتی برداشت نہیں کریں گے اور اساتذہ گھروں اور سکول میں جبری ٹیوشن کا سلسلہ بند کریں اور سکول پرنسپل مبشر کو معطل کیا جائے۔