صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ سرکاری تعلیمی اداروں نے بھی فیسوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا

ہفتہ 19 ستمبر 2015 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ سرکاری تعلیمی اداروں نے بھی فیسوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین بھی سراپا احتجاج بن گئے ہیں اس سلسلے میں ہفتہ کے روز علامہ اقبال ٹاؤن ایل ڈے اے ماڈل بوائز اینڈ گرلز سکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی والدین کا ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سے مطالبہ تھا کہ وہ ایل ڈی اے کے سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کا نوٹس لیں والدین زائد فیس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔