شکرگڑھ ، میٹرک کے ضمنی امتحان میں دوست کی جگہ امتحان دیتے ،نقل کرتے 2طالبعلم گرفتار ،مقدمات درج

ہفتہ 19 ستمبر 2015 16:49

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء )میٹرک کے ضمنی امتحان میں دوست کی جگہ امتحان دیتے ہوئے اور نقل کرتے ہوئے 2طالب علم گرفتار مقدمات درج ،تفصیل کے مطابق امتحانی سینٹر میں 2طالب علموں محمد شکیل اور فرید الحق سے مواد برآمد ہونے نقل کرنے اور دوست کی جگہ امتحان دیتے ہوئے گرفتار کر کے انکے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کر لئے ہیں احسان الحق سپرنٹنڈنٹ امتحانات نے میڈیا کو بتایا کہ سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں بوٹی مافیا نقل کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔