متحدہ قومی موومنٹ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے ہر عمل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی رہے گی،عبدالرحمن ایڈووکیٹ
ہفتہ 19 ستمبر 2015 20:14
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے ہر عمل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی رہے گی ۔سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے غیر قانونی حلقہ بندی کے عمل کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون کے قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لئے کی جانے والی غیر قانونی حلقہ بندیوں کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد زونل آفس پر مبارکباد کے لئے آنے والے کارکنان اور حق پرست عوام سے گفتگو کے دوران کیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ جوائنٹ زونل انچارج بابو احمد راجپوت و اراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے من مانی حلقہ بندیاں کر کے جہاں ایک جانب اپنے ہی قانون کا مذاق بنایا گیا وہیں دوسری جانب عوام کو نچلی سطح پر اختیارات منتقل کرنے کے وعدے سے بھی انحراف کیا گیا۔ سندھ بھر میں غیر قانونی حلقہ بندیوں کے ذریعے پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام پر اپنا تسلط قائم رکھنے کی کوشش کی جسے سندھ ہائی کورٹ کے تاریخی فیصلے نے نہ صرف ناکام بنا دیا ہے ۔
بلکہ عوام کے سامنے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا اصل چہرہ بھی عیاں کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی جانب سے غیر قانونی حلقہ بندیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی گئی لیکن کسی بھی قسم کا ریلیف نہ ملنے کے بعد عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تاکہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کو اپنے حقیقی نمائندے منتخب کرنے کا بھرپور موقع مل سکے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ حلقہ بندی کا تمام تر عمل بدنیتی پر مبنی تھا۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے بد نیت حکمرانوں کے خلاف فیصلہ سنائیں گے۔اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے تاریخی فیصلے کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.