سوہاوہ کے طالبعلم نے راولپنڈی انٹر میڈیٹ بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

پیر 21 ستمبر 2015 16:16

جہلم ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) سوہاوہ کے طالبعلم نے راولپنڈی انٹر میڈیٹ بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ سوہاوہ کے طالبعلم آفتاب احمد نے راولپنڈی انٹر میڈیٹ بورڈ کے امتحان میں 853نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

آفتاب احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے والدین کی دعاوٴں اور اساتذہ کی محنت شامل ہے اور وہ مستقبل میں بھی بہتر ین پوزیشن حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریگا ۔