سیشن جج لورالائی نے قتل کے ملزم کو سزائے مو ت سنا دی

پیر 21 ستمبر 2015 23:05

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) تفصیلات کے مطابق قتل کے ملزم علی شاہ ولد حاجی ارسلا خان قوم سلیمانخیل ساکن شاہ کاریز لورالائی کو سیشن جج لورالائی سید انور آفتاب نے قتل کے الزام ثا بت ہو نے پر سزائے موت سنا دی یاد رہے کہ ملزم علی شاہ نے 10دسمبر2009کو سینما گلی لورالائی میں شیر زمان ولد مرزا خان پریسٹل سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

جو بعد ارتکاب جرم پنجاب فرار ہو ا تھا جس کو پو لیس صدر لورالائی نے وہا ڑی(پنجاب )سے گرفتار کیا عدالت نے مزید واضع کی کہ ملزم کی پھانسی کی سزا عدالت عالیہ بلو چستان سے کنفرمیشن کے بعد عمل درآمد کیا جائے۔جبکہ ملزم عمر ولد حاجی ارسلا خان کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ سرکاری کی طرف سے مقدمہ کی پیروی کمال خان ڈسٹرکٹ پبلک پرا سیکوٹر نے کی۔

(جاری ہے)

دوسرے کیس میں سیشن جج سید انور آفتاب بمقام لورالائی نے ملزمان نصرﷲ اور حیات اﷲ پسران عبدال جان قوم شیخ ساکنان غڑوندی ضلع موسیٰ خیل کو دو دو مرتبہ پھانسی کی سزا سنا دئی۔یاد رہے کہ ملزمان نے3مارچ 2013کو بمقام غڑوندی تحصیل کنگری ضلع موسیٰ خیل میں دو بھائیوں رمضان شیخ اور با ز خان شیخ پسران ملک محمد زمان پر فائرنگ کر کے قتل کئے تھے۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کو پھانسی پر عدالت عالیہ بلو چستان سے کنفرمیشن کے بعد عمل در آمد کیا جائے۔ملزمان کو اپیل دائر کر نے کیلئے سات دن کی مہلت دی گئی ۔سر کار کی طرف مقدمہ کی پیروی کمال خان ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر نے کی ۔

متعلقہ عنوان :