آئندہ سال ہونے والے 5ویں اور 8ویں کلاسز کے امتحانات کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری

منگل 22 ستمبر 2015 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) پبلک حکام نے آئندہ سال ہونے والے 5ویں اور 8ویں کلاسز کے امتحانات کے امیدواروں کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کی رجسٹریشن 12اکتوبر سے 7نومبر 2015ء تک جاری رہے گی۔ رجسٹریشن آن لائن ہونے کے ساتھ ساتھ شہر میں امیدواروں کی رجسٹریشن کیلئے 39مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔ دونوں کلاسز کے امتحانات فروری 2016ء کے پہلے ہفتہ ہی ہونگے۔