اسلام آباد : پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، غازی عبد الرشید کے دو بیٹے گرفتار
سمیرا فقیرحسین بدھ 23 ستمبر 2015 11:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 ستمبر 2015 ء) : وفاقی پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لال مسجد کے سابق خطیب غازی عبدالرشید کے 2 بیٹوں ہارون الرشید اور حارث رشید کو دوست آصف سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
دونوں بھائی گرفتاری کے وقت ایف 7 کے ایک سرکاری کوارٹرمیں موجودتھے پولیس کے مطابق ناکے پر گاڑی کی تلاشی لی گئی جس میں گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور فوجی وردی بھی برآمد ہوئی ہے جس میں پستول، 22 بورگن اور فوجہ وردیاں شامل ہیں. جبکہ دونوں پر مقدمہ کے اندراج کا فیصلہ امن وامان کی صورتحال کومدِنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب شہدا فاؤنڈیشن لال مسجد کے ترجمان کے مطابق ہارون الرشید لال مسجد آپریشن اور غازی عبدالرشید قتل کیس کے مدعی ہیں، ان کے پاس سے برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا جبکہ شکار کھیلنے کے لئے استعمال کی جانے والی وردی کو فوجی وردی کانام دیا جارہا ہے۔لال مسجد ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس ہارون الرشید کو غازی عبدالرشید قتل کےکیس واپس لینے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.