سلمان خان نے اپنے مداحوں کو ان کے نام پر ہونیوالے دھوکے سے متعلق خبردار کردیا

بدھ 23 ستمبر 2015 17:54

سلمان خان نے اپنے مداحوں کو ان کے نام پر ہونیوالے دھوکے سے متعلق خبردار ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈاداکارسلمان خان نے اپنے مداحوں کوان کے نام پر بنے فیس بک کے جعلی پیچ کے بارے میں خبردار کردیا اور کہاکہ وہ کسی بھی پراجیکٹ میں لوگو ں کو شامل نہیں کررہے ، ان کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ پر دعویٰ کیاگیاتھاکہ سلمان خان ایک نئے پراجیکٹ کیلئے لوگوں کو کاسٹ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان اپنے مداحوں پر بھی برہم دکھائی دیئے جو ان کیساتھ تصاویر لیتے ہیں لیکن بعد میں اس کا غلط استعمال کرتے ہیں ، سلمان خان کاکہناتھاکہ یہ درست نہیں۔یادرہے کہ سلمان خان ان دنوں رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے نویں ایڈیشن کی میزبانی کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ یہ شو 11اکتوبرسے آن ایئرجائے گا۔ `

متعلقہ عنوان :