قومی ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے (کل)علی الصبح زمبابوے روانہ ہو گی

بدھ 23 ستمبر 2015 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23ستمبر۔2015ء) قومی ٹیم جیت کا عزم لئے شاہد خان آفریدی کی قیادت میں ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے (کل) جمعرات کی علی الصبح زمبابوے روانہ ہو گی۔ گرین شرٹس 27 ستمبر کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں ایم حفیظ، احمد شہزاد، مختار احمد، عمر اکمل، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی (کپتان)، عامر یامین، ایم عرفان، بلال آصف، وہاب ریاض، عماد وسیم، سہیل تنویر،محمد رضوان (وکٹ کیپر) عمران خان جونیئر شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں مینجر انتخاب عالم ،ہیڈ کوچ وقار یونس ، سپن بولنگ کوچ مشتاق احمد ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ،فیلڈنگ کوچ کم ٹرینر گرانٹ لوڈن ،فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر سہیل سلیم ،اسسٹنٹ مینجر کم کوچ شاہد اسلم ،سیکورٹی مینجر اظہر عارف ،کرکٹ اینالسٹ طلحہ بٹ ،مساجر ملنگ علی شامل ہیں جبکہ فزیو براڈ رابنسن مصروفیت کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف سیریز میں ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے تاہم وہ انگلینڈ کے خلاف یو اے ای میں ہونے والی سیریز میں ٹیم کو جوائن کرینگے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان2 ٹی ٹو نٹی میچز27 اور29 ستمبر کو ہونگے۔

متعلقہ عنوان :