اوکاڑہ، نہم جماعت کا طالب علم امتحانی مرکز میں نقل لگاتا پکڑا گیا مقدمہ درج

جمعرات 24 ستمبر 2015 13:56

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) نہم جماعت کا طالب علم امتحانی مرکز میں نقل لگاتا پکڑا گیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اوکاڑہ کے امتحانی مرکز میں سپرنٹنڈنٹ محمد اسلم اعوان نے دوران چیکنگ نہم جماعت کا امتحان دینے والے طالب علم علی رضا ولد ممتاز کو نقل لگاتے پکڑ لیا سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ پر یونیورسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔