سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے حلقہ کے ووٹروں کو ون ٹو ون پیغام پہنچانے کے لئے موبائل کمپنیوں کی خدمات حاصل کرلی

اتوار 27 ستمبر 2015 16:44

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے حلقہ کے ووٹروں کو ون ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 ستمبر۔2015ء) لاہور سے حلقہ این اے 122میں 11اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے حلقہ کے ووٹروں کو ون ٹو ون پیغام پہنچانے کے لئے موبائل کمپنیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق ان کمپنیوں کے ذریعے ٹیپ شدہ پیغام پورے لاہور کے ان عوام کو بھی پہنچا رہے ہیں جو ان کے حلقہ کے ووٹرز ہیں پیغام میں کہا جارہا ہے کہ اگر اپ سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپ کے لیے کچھ کررہی ہے تو 11اکتوبر کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر مجھے کامیاب کرائیں۔

انتخابی مہم پر مبنی پیغام سردار ایاز صادق کی اپنی آواز میں ریکارڈ ہے اور وہ بذریعہ موبائل کال 042122کے ذریعے کر رہے ہیں۔