یونیورسٹی آف صوابی کے شعبہ جیالوجی کے بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس

پیر 28 ستمبر 2015 13:05

صوابی ۔ 28ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء)یونیورسٹی آف صوابی کے شعبہ جیالوجی کے بورڈ آف سٹڈیز کا پہلا اجلاس یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں پروفیسرڈاکٹر مختارعالم ،ڈین فیکلٹی آف سائنسز کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر شاہ،ڈاکٹر فیاض علی،ڈاکٹرسجاد احمد،لونگین شیخ،محمد اویس،ڈاکٹر ثاقب علی،محمد عدنان،ڈاکٹرعبدالراوف،ڈاکٹرھدایت اللہ اورابرار اللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں بی ایس جیالوجی چارسالہ کورس اور کورس کے تھیسزفارمیٹ اور ممتحن کی منظوری بھی دیدی گئی۔پروفیسر ڈاکٹرمختار عالم نے بورڈآف سٹڈیز کے ممبران کی کو ششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔