علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی میٹرک تا پی ایچ ڈی کے لیٹ داخلوں کی تاریخ 9 اکتوبر مقرر

پیر 28 ستمبر 2015 15:07

ایبٹ آباد۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2015ء میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک لیٹ داخلوں کی تاریخ 9 اکتوبر مقرر کر دی گئی ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے سمسٹر خزاں 2015ء کے میٹرک سے ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے پروگراموں کی لیٹ داخلوں کی تاریخ 9 اکتوبر مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میٹرک 100 روپے، انٹرمیڈیٹ، پی ٹی سی اور بی اے 200 روپے جبکہ پوسٹ گریجویٹ اور بی ایڈ کے تمام پروگراموں میں 500 روپے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ لیا جا سکتا ہے۔

داخلہ فارم یونیورسٹی کے ملک بھر کے 44 علاقائی دفاتر اور 122 رابطہ دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ داخلہ فارم اور مقررہ فیس بینک الفلاح، حبیب بینک، فرسٹ وویمن بینک اور الائیڈ بینک کی تمام شاخوں اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ مزید معلومات اور تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر بھی دستیاب ہے۔