پاکستانی باصلاحیت لوگ ہیں جب امریکہ یا کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو ”انتہائی کامیاب“ ہوتے ہیں، ہیلری کلنٹن
پیر 28 ستمبر 2015 23:35
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28ستمبر۔2015ء) امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ جب پاکستانی امریکہ آتے ہیں یا کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو وہ ”انتہائی کامیاب“ ہوتے ہیں۔امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی دوڑ میں شامل اہم امیدوار ہلری کلنٹن نے لاس اینجلس میں معروف پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود کی طرف سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ پاکستانی باصلاحیت لوگ ہیں اور اْن میں کامیابی کے حصول کی بھرپور اہلیت موجود ہے۔
ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف دیکھیں وہاں زبردست لوگ ہیں، مگر ان کی صلاحیتوں کو اس لیے بروئے کار نہیں لایا جا سکا کیونکہ وہاں ایک اچھے نظام حکومت اور اچھی معیشت کے لیے درکار درست اجزا موجود نہیں، جن سے ہر ایک آگے بڑھ سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بطور صدر وہ دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ مل کر سب کی مدد کے لیے کام کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی امریکہ آتے ہیں یا کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو وہ ”انتہائی کامیاب“ ہوتے ہیں۔
صدارتی نامزدگی کے دوڑ میں شامل بعض رپبلیکن امیدواروں کی جانب سے ”ہتک آمیز“ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے ہلری کلنٹن نے کہا کہ موجو وہ کہتے ہیں اس کی تردید کا بہترین طریقہ ہے‘کہ اْنھیں ووٹ سے شکست دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بانی مختلف پس منظر کے لوگوں کو جانتے اور سمجھتے تھے۔ ہم اس ملک کو آپ سب کے لیے کھلا اور خوش آمدید کہنے والا رکھنا چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.