علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی راولپنڈی ریجن نے بی ایڈ کی خصوصی ورکشاپ کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 29 ستمبر 2015 15:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی راولپنڈی ریجن نے بی ایڈ کی خصوصی ورکشاپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی ریجن ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے بی ایڈ کی خصوصی ورکشاپ کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ راولپنڈی ریجن کے وہ طلباو طالبات جو کسی بھی وجہ سے بی ایڈ کی ورکشاپ اٹینڈ نہیں کر سکے تھے ان کے لئے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ورکشاپ آج (بدھ ) سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیکٹر فور بی راولپنڈی میں دن دو بجے شروع ہو گی ۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تمام طلباء و طالبات کو انفرادی خطوط لکھنے کے علاوہ بذریعہ ایس ایم ایس اور ٹیلی فونک اطلاع بھی دے دی گئی ہے ۔مزید اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لئے یا ورکشاپ میں شمولیت کے لئے بی ایڈ سیکشن بلاک نمبر 27 راولپنڈی ریجن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایچ ایٹ سے رابطہ کریں یا فون نمبر 9250189 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔