تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے،میں نے کوئی سٹے آرڈر نہیں لیا، انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں،تحریک انصاف کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے ،عوامی عدالت میں بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، تحریک انصاف کا کام دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا ہے،این اے 122 میرا حلقہ ہے یہاں سے کوئی اور ووٹ لے جائے تو میرے لئے باعث شرمندگی ہے، سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 29 ستمبر 2015 22:55
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور این اے 122کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے،میں نے کوئی سٹے آرڈر نہیں لیا، انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں،تحریک انصاف کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے بلکہ عوامی عدالت میں بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، تحریک انصاف کا کام دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا ہے،این اے 122 میرا حلقہ ہے یہاں سے کوئی اور ووٹ لے جائے تو میرے لئے باعث شرمندگی ہے۔
منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہاکہ عمران خان کو پاکستان کی ترقی پر اعتراض ہے، ان کو پاکستان کی ترقی پسند نہیں،2013 کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو یہاں سے شکست دی تھی اور اب بھی دیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو این اے 122 میں شکست کا بہت خوف ہے اس لئے وہ خود انتخابی مہم چلانے آ رہے ہیں، مگر ہمیں عمران خان کے یہاں آنے کا کوئی خوف نہیں ، ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ این اے 122 میرا آبائی علاقہ ہے اور میں یہاں کا رہائشی ہوں اگر یہاں سے کوئی اور امیدوار ووٹ لے جائے تو یہ میرے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے کبھی کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا، میں بھرپور طریقے سے الیکشن لڑنا چاہتا ہوں اور کسی کو بھاگنے نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کام صرف رونا اور دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا ہے، پی ٹی آئی والے پہلے بھی رو رہے ہیں اور شکست کے بعد بھی روتے رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد پارٹی قیادت نے جو بھی فیصلہ کیا اسے قبول کروں گا جو بھی قسمت میں ہوا وہی ملے گا۔مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.