فارمیسی کونسل نے طلباء و طالبات کو غیر منظور شدہ اداروں میں داخلہ لینے سے روک دیا

بدھ 30 ستمبر 2015 14:49

فیصل آباد ۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء)فارمیسی کونسل آف پاکستان نے فارم ڈی پروگرام میں داخلہ کے حصول کے خواہشمند طلباء وطالبات کو غیر منظور شدہ اداروں میں داخلہ لینے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ طلباء و طالبات صرف منظور شدہ اداروں میں ہی داخلہ حاصل کریں تاکہ ان کے وقت کے ضیاع اور تعلیمی نقصان کو بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

فارمیسی کونسل کے ذرائع نے بتا یا کہ کونسل نے تما م منظور شدہ اداروں کی فہرست بھی عوامی معلومات کیلئے جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات الحاق شدہ اداروں کے علاوہ دیگر غیر منظور شدہ اداروں میں فارم ڈی پروگرام میں داخلہ لینے سے گریز کریں بصورت دیگر فارمیسی کونسل ذمہ دار نہ ہو گی۔