تعلیمی بورڈ فیصل آباد انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ کے ضمنی امتحانات کے داخلہ فارم کل تک وصول کرے گا

بدھ 30 ستمبر 2015 15:33

لاہور۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء)پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے فیصلہ کے مطابق تعلیمی بورڈ فیصل آباد انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ کے ضمنی امتحانات کے داخلہ فارم کل 2اکتوبر بروز جمعہ تک وصول کرے گانیز پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے بھی پنجم و ہشتم کے طلباء کی فری آن لائن رجسٹریشن کے شیڈول کااعلان کردیاہے ۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ کا ضمنی امتحان دینے والے طلباء و طالبات تین گنا فیس کے ساتھ کل2اکتوبر تک بورڈ آفس میں داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم کے ترجمان نے بتایاکہ کلاس پنجم و ہشتم کے طلباء وطالبات کی فری آن لائن رجسٹریشن 12اکتوبر سے 7نومبر تک قریبی کلسٹر ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر میں کی جائے گی جس کیلئے متعلقہ سکولز اور طلباء و طالبات وہیں سے داخلہ فارم حاصل کرکے وہیں جمع کروا سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کلسٹر سنٹر ز طلباء وطالبات اور سکولوں کی رجسٹریشن کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا مرتب کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ سرکاری و نیم سرکاری اور نجی سکولوں کو 16کلومیٹر کے اندر اندر اپنے متعلقہ کلسٹر سنٹر میں رجسٹریشن کی سہولت بہم پہنچائی گئی ہے۔