پاکستان مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی، بلال یاسین

بدھ 30 ستمبر 2015 23:02

لاہور۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) چین کے سن ویڈانگ نے چین کے قومی د ن کے موقع پر ایوان وزیراعلی میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے اپنے خطاب کے دوران پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے اور صوبہ پنجاب میں ترقی کے مینار تعمیر کرنے پر پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی وژنری قیادت کو زبردست الفاظ میں شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پاکستان اور چین کی دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں شاندار کردارادا کیا ہے اوردونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اورتعاون کا جو نیا باب رقم ہوا ہے، اس میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا کردارلائق تحسین ہے۔

چینی سفیر نے اپنی تقریر کے آغاز میں وزیراعلیٰ کو ’’مائی ڈیئر برادر‘‘کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ شہبازشریف چینی قیادت اور عوام میں بہت مقبول اورہردل عزیز ہیں اورچین میں انہیں ’’مین آف ایکشن‘‘ کہاجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

بلاشبہ شہبازشریف نے اپنے ایکشن سے نا صرف پاک چین دوستی کو مضبوط بنایا ہے بلکہ انہوں نے پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے زبردست کام کیے ہیں ۔

صوبہ پنجاب میں شہبازشریف کی شاندار کارکردگی کا اعتراف چین میں بھی کیا جاتا ہے ۔شہبازشریف نے صوبہ کے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے ،تعلیم،زراعت ،انفراسٹرکچر اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک ویژن کے ساتھ دن رات کام کیا ہے جس کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں ۔چینی سفیر نے کہا کہ میں جب بھی پنجاب آتا ہوں اسے ترقی کے لحاظ سے بدلہ ہوا دیکھتا ہوں اور صوبہ پنجاب پہلے سے زیادہ ترقی یافتہ خوشحال نظر آتا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی متحرک قیادت کو جاتا ہے ۔