چترال میں گول دور پُل 3 ماہ گزرنے کے باوجود بھی تعمیر نہ ہوسکا، عوا م کو شدید مشکلات کا سامنا
جمعرات 1 اکتوبر 2015 12:06
چترال ۔یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب واقع گول دور پُل 3 ماہ قبل سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوا تھا جو ابھی تک دوبارہ تعمیر نہ ہوسکا جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں سکول جانے والے طالبات، بچے ، بوڑھے اور متصل زچہ بچہ ہسپتال میں جانے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سکول جاتے اور واپس آتے وقت سینکڑوں بچے دریا پر عارضی لکڑی کی پُل عبور کرکے ایک اور لکڑی کی سیڑھی جو عمودی رکھی گئی ہے اس پر چڑھ کر دوسری جانب جانے پر مجبور ہیں۔
یہ پُل جولائی میں سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوا تھا ۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لکڑی کی سیڑھی چترال گول نالہ میں پانی کے اوپر رکھا تاکہ اسے عبور کیا جاسکے جبکہ آگے جاکر ایک اور لکڑی کی سیڑھی کو کھڑی کرکے اس کے ساتھ رسی باندھی گئی ہے اس رسی کو پکڑ کر لوگ خطرناک طریقے سے دریا عبور کرتے ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔(جاری ہے)
چترال گول نالہ کے دونوں جانب سینکڑوں مکانات، دکانیں سرکاری اور غیر سرکاری 5بنک ٹیکنیکل کالج، پیرا میڈیکل کالج، اور کئی ہوٹل بھی آباد ہیں ۔
اگر چترال گول نالے میں دونوں جانب مضبوط حفاظتی دیوار اور پُشت تعمیر نہیں کی گئی تو اگلی بار سیلاب کی صورت میں یہ تمام اثاثہ جات بشمول سرکاری عمارتیں سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر آفسر روڈ پر مقیم دکانداروں نے ایک قرارداد کے ذریعے صوبائی اور وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال گول نالے پر گول دور کے مقام پر تباہ شدہ پُل کی دوباری تعمیر کے ساتھ ساتھ چترال گول نالے میں دونوں جانب حفاظتی دیوار بھی تعمیر کی جائے تاکہ ان لوگوں کی اربوں روپے مالیت کی دکانیں اور عمارتیں سیلاب سے بچایا جاسکے ۔چترال گول نالے میں طغیانی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کا دفتر اور بنگلے کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.