یونیورسٹی آف سرگودہا میں نایاب کرنسی کی نمائش شروع ہو گئی

جمعرات 1 اکتوبر 2015 14:51

سرگودھا۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے شعبہ تاریخ وہم نصابی فورم کے زیرِ اہتمام منعقدہ دوروزہ نایاب کرنسی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہاکہ یونیورسٹی آف سرگودھا پاکستان بھر کی سب سے کامیاب جامعہ اس لئے قرار دی جا رہی ہے کہ یہاں سرکاری ونیم سرکاری سطح پر ملازمتیں حاصل کرنے کی شرح 90فیصد سے زائد ہے اور یہاں کے ہر شعبہ میں میرٹ اور قانون کی پاسداری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ2014ء میں جامعہ سرگودھا کے 45000فارغ التحصیل طلبہ وطالبات میں سے اب تک 34000طلبہ وطالبات کو ملازمتیں مل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو طلبہ وطالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں کارکردگی دکھاتے ہیں وہی ملک وقوم کے لئے مفید اور کامیاب شہری کہلاتے ہیں۔ قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہم نصابی فورم اور شعبہ تاریخ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر وائسعبدالقادر خاں نے کہا کہ کرنسی کو جمع کرنا ایک شوق بھی ہے اور فن بھی۔ ا س مو قع پرشعبہ ابلاغیات کے طالب علم محمد ارسلان توصیف نے قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک اپنی جمع کردہ پاکستانی کرنسی کے بارے تصویری بریفنگ دی جسے تمام حاضرین نے بے حد سراہا ۔